حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ جعفر سبحانی نے بیانیہ صادر کر کے سبھی کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ان کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
واعتصموا بحبل الله جمیعاً ولا تفرّقوا
وحدت خدا کی نعمت ہے کہ جس کی برکتیں بہت زیادہ ہیں۔ خداوندعالم سب کو «حبلالله المتین» سے تمسک کرنے کا امر فرماتا ہے۔
اس آیہ مبارکہ سے الہام لیتے ہوئے ملکی مفادات کے تحفظ اور اسلامی نظام کے استحکام کی خاطر سببھی انتخابات میں شرکت کریں اور مؤمن، دیندار اور مؤثر شخص کو ووٹ دیں۔
ان شاء اللہ خدا کے فضل و کرم اور قوم کے اتحاد و وحدت کی برکت سے تمام مشکلات دور ہوں گی۔
جعفر سبحانی
14 جون 2021ء